ملکی برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

Jan 19, 2024 | 20:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ رواں سہ ماہی میں ملکی برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالر اضافہ ہوا، برآمدی صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخ 9 سینٹ کرنے جا رہے ہیں جس سے برآمدات دوگنا ہوجائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر لاہور میں تیسرے سالانہ انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے، ہماری سمت درست ہے یہ سفر چلتا رہے گا، امید ہے کہ ہمارے بعد آنیوالے اسی سفر کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران سے متعلق اہم ترین فیصلہ کرلیا گیا

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یقین دہانی کرائی کہ ایکسپورٹ کیلئے آسانیاں لا رہے ہیں، ہمارا فوکس صرف برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، ہمیں ہر صورت اگلے دس سال میں 10 گنا ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، پاکستان کا سب سے سنجیدہ مسئلہ صرف معیشت کا استحکام ہے، ہمیں خود انحصاری کی طرف جانا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر سمیت دیگر تمام سیکٹرز کو مضبوط بنا رہی ہے، ہمیں ہر حال میں اسلامی معاشی قوت بھی بننا ہے، جولائی میں 2 ارب ڈالر ایکسپورٹ تھیں، اگرچہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تابع بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے 5 ماہ میں ایکسپورٹ سو فی صد بڑھائی ہیں۔