یو این فوجی مبصرین پر حملہ ،بھارتی ناظم الامور کی طلبی،پاکستان کا شدید احتجاج

Dec 19, 2020 | 20:12:PM
یو این فوجی مبصرین پر حملہ ،بھارتی ناظم الامور کی طلبی،پاکستان کا شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت سے ایل او سی پر اقوام متحدہ فوجی مبصرین پر حملے کا شدید احتجاج کیا ہے اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامور کے سپرد کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے،خوش قسمتی سے بھارتی فائرنگ میں اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار محفوظ رہے، اقوام متحدہ کی گاڑی کو بھارتی فائرنگ سے نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اہلکار بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں سے ملاقات کرنے پولاس گاو¿ں جا رہے تھے، پاک آرمی نے اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو علاقے سے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کر دیا ہے،بھارت نے اقوام متحدہ گاڑی پر فائرنگ کرکے فائر بندی انتظام کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت نے کھلے عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز بدستور انتہائی گمراہ کن سوچ کیساتھ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے تحت ہی اقوام متحدہ امن اہلکاروں کو نشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا اقدام اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔