کوہستان میں سیلابی صورتحال، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

Apr 19, 2023 | 15:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ایف ڈبلیو او کوہستان کی وادی اوچھار نالے میں روڈ کی ڈائیورژن پر کام میں تیزی سے مصروف ہے۔

اس مقام پر بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے مسافر اُوچھار نالہ تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں تاہم پاک فوج اور انجینئرز کی ریسکیو ٹیمیں پُرامید ہیں کہ شام تک امدادی سرگرمیوں کا کام کسی حد تک تکمیل کے مراحل میں داخل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: طورخم بارڈر لینڈ سلائیڈنگ، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت پاک فوج کی متعدد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں 3 مقامات پر بیک وقت اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ان میں بحرین (سوات)، طورخم اور کوہستان شامل ہیں۔