طورخم بارڈر لینڈ سلائیڈنگ: پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

Apr 19, 2023 | 14:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک آرمی اور ایف سی کی امدادی ٹیموں کی زیر نگرانی طُور خم بارڈر پر لینڈ سلائڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

پاک آرمی اور ایف سی کی امدادی ٹیموں نے اپنی مسلسل کاوشوں سے طورخم بارڈر پر پھنسے تجارتی قافلوں کیلئے ایک طرف کا راستہ کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ ، ریسکیو آپریشن میں تین لاشیں نکال لی گئیں

پاک آرمی کی مخصوص انجینئرز یونٹ کے علاوہ آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اپنے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری کے ساتھ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں۔

4 افراد کی لاشوں کی نشاندہی پر امدادی ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ اب تک کی صورت حال کے مطابق 12 زخمی اور 3 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں ۔ پاک فوج، ایف سی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں جلد از جلد راستہ کلئیر کرنے کیلئے سرگرداں ہیں۔