شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Oct 18, 2022 | 11:15:AM
راولپنڈی کی سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا
کیپشن: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) راولپنڈی کی سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔

مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کی۔ وکیل صفائی نے نوٹس معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کرائے کی دکانوں کی آڑ میں لال حویلی کا نام استعمال کیا جارہا ہے۔

وکیل سردار عبدالرازق نے بتایا کہ سیشن عدالت میں یہ کیس 24 اکتوبر کو فکس ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے حکومتی دباؤ پر انتقامی غیر قانونی نوٹس دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔