مہنگائی میں 3.38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ،مجموعی شرح 27.82 فیصد ہو گئی

Jun 18, 2022 | 12:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مہنگائی میں 3.38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ،مجموعی شرح 27.82 فیصد ہو گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی شرح 27 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 3 اعشاریہ 38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 65 فیصد تک جا پہنچی، مہنگائی کی مجموعی شرح 27 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 36 اشیاء   مہنگی، 6 سستی، 9 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ڈیزل 28 اعشاریہ 91، پٹرول 11 اعشاریہ 43 فیصد مہنگا ہوا، بجلی 6 اعشاریہ 63 فیصد، چکن 12 اعشاریہ 10 فیصد مہنگا ہوا، سگریٹ 6 اعشاریہ 27 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 5 اعشاریہ 20، آٹا 2 اعشاریہ 19 فیصد سستا ہوا، ایک ہفتہ میں ایل پی جی ایک اعشاریہ 32 فیصد سستی ہوئی۔