پی ایس ایل 8،سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے کراچی کو شکست دے دی

Feb 18, 2023 | 18:36:PM
پی ایس ایل 8،سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے کراچی کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے کراچی کنگز کو  6رنز سے شکست دے دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف  162رنز بنا سکی، کوئٹہ کی جانب سے  محمد حسنین نے 2، نسیم شاہ ،قیس ا ور محمد نواز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

کراچی کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کے شرجیل خان اور  حیدر علی کے بعد سیٹ بیٹسمین جیمز وینس بھی آوٹ ہو گئے ہیں،انہیں نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا ہے ، کوئٹہ کی تیسری وکٹ 35 ، دوسری وکٹ  25 رنز پر حیدر علی کی گری تھی جنہیں قیس احمد نے آوٹ کیا تھا اور اس سے پہلے شرجیل خان کو محمد نواز نے چلتا کیا تھا ، جس کے بعد کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ میتھیو ویڈ کی گری جو کہ 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کرمحمد حسنین کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے  اس طرح 70 رنز پر کراچی کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں ، لیکن شعیب ملک کریز پر چٹان کی طرح ڈٹے تھے، میتھیو ویڈ کے بعد  عماد وسیم خود میدان میں اترے لیکن محمد حسنین نے انہیں آتے ہی صرف 5 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا، اس طرح کراچی کی 6 وکٹیں صرف 76 رنز پر گر چکی تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،  کنگز کا یہ فیصلہ بہترین ثابت ہوا،کیونکہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑی صرف 23 رنز پر پویلین  واپس  بھیج دیئے ، اس کے بعد افتخار احمد نے  مارٹن گپٹل کے ہمراہ ٹیم کے سکور بورڈ کو بڑھوتری دی لیکن  وہ صرف 32 رنز بنا کر  92 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے محمد نواز بھی خاطر خواہ کاکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے  اور صرف 3 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، لیکن گپٹل کا بلا رنز اگلتا رہا، گپٹل میچ کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے ، مارٹن گپٹل نےپی ایس ایل 8 کی پہلی سینچری سکور کی ہے ، انہوں نے 67گیندوں پر 117 رنز بنائے ۔

کراچی کی بولنگ کی بات کی جائے تو  عماد وسیم نے  4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو  آوٹ کیا، ان کے بعد عامر یامین نے بھی بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ،محمد عامر کو صرف ایک وکٹ مل سکی انہوں نے 23 رنز دیئے ،    سب سے زیادہ سکور انڈریو ٹائے  کو لگا انہیں 4 اوورز میں 55 سکور لگا۔

واضح رہے کہ  کراچی کنگز اپنے پہلے 2 میچ بھی ہار چکی ہے اور اب آج کا میچ ہارنے کے بعد کوالیفائینگ راونڈ میں رسائی مشکل ہوتی نظر آ رہی ہے ، اب کراچی اپنا چوتھا میچ کل لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی ۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں ، محمد موسیٰ اور جیمز فلر کی جگہ عامر یامین اور عمران طاہر کو شامل کیا گیا ہے، عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، حیدر علی، محمد عامر، شعیب ملک، جیمز ونس، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائے اور محمد عرفان خان ٹیم کا حصہ ہیں۔