سینیٹ انتخابات اپنےوقت پرہوں گے:الیکشن کمیشن

Dec 18, 2020 | 13:18:PM
سینیٹ انتخابات اپنےوقت پرہوں گے:الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات نہیں کراسکتے، سینیٹ انتخابات قانون کےمطابق اپنے وقت پرہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سینیٹ الیکشن وقت سےپہلے کرائے جانے کے بیان کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی گرما گرمی جاری ہے، ایسے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتا۔سینیٹ الیکشن کاقانون موجودہے۔ سینیٹ انتخابات قانون کےمطابق اپنےوقت پرہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن کےپاس 30دن ہوتے ہیں ،الیکشن کمیشن11 فروری سے 11مارچ تک انتخابات کااختیاررکھتا ہے۔11مارچ کوسینیٹ کےنصف ارکان ریٹائرڈہو جائیں گے اور 12مارچ کوچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب اورحلف ہونا ہے۔

  یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرانےکا فیصلہ کیا تھا ،جس کی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے مخالفت کی تھی۔