ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Apr 18, 2023 | 11:28:AM
ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل عدنان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن فنڈز، سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں رپورٹس جمع کرائیں گے

 چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن پورا پڑھیں اس میں لکھا کیا ہے؟ جس پر درخواست گزار وکیل عدنان اقبال نے کہا کہ ڈیم بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے سپریم کورٹ کیسے دیکھ رہی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ کہتے ہیں کہ جوڈیشری کے اکاؤنٹ میں پیسے نہ ہوں؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ میں اتنے  کیسز زیر التواء ہیں انہیں دیکھنا چاہیے۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ  تو آپ کہیں کہ وہ پیسہ اپنے گھروں میں لگا رہے ہیں، آپ نے اس وقت پٹیشن کیوں نہیں کی جب فنڈ اکٹھا کیا جا رہا تھا، ڈیم فنڈ جب اکٹھا ہو رہا تھا تب آپ نے کیوں اعتراض نہیں کیا؟ اب ڈیم فنڈز جمع ہوئے پانچ سال ہو چکے ہیں، ڈیم فنڈز پر اگر اعتراض ہوتا تو اسٹیٹ بنک کو ہوتا، اسٹیٹ بنک کو اگر کوئی اعتراض ہوتا تو اکاونٹ ہی نہ کھلتا۔ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں کہ اس طرح فنڈز اکٹھے کرے۔