انتخابات فنڈز: الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کرا دی

Apr 18, 2023 | 10:24:AM
انتخابات فنڈز: الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان، سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ای سی پی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے فنڈز نہیں مل سکے، سٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقل نہیں کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب کے فنڈز فراہمی کا سپریم کورٹ کا حکم تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا، فنڈز کے بغیر الیکشن کیلئے انتظامات ممکن بنانا مشکل ہے۔

وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے حکام نے بھی اپنی  رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،رپورٹ میں رقم منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں، رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فنڈز کی فراہمی کے حوالے الیکشن کمیشن کو آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔