PP7 اور PP167 میں پولنگ تاخیر کا شکار

Jul 17, 2022 | 10:36:AM
فائل فوٹو
کیپشن: PP7 اور PP167 میں پولنگ تاخیر کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح 8 بجے سے ہی پنجاب کے 20 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہوگیا  تاہم کچھ  حلقوں میں ووٹنگ میں جاری نہ ہو سکی۔جن میں لاہور کا حلقہ 167 اور راولپنڈی کا حلقہ7 کلر سیداں شہر شامل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں 2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔لاہور:PP167 میں پولنگ وقت پر شروع نہ ہوئی۔

لاہور کے حلقے پی پی 167 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔

حلقہ پی پی 167 میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز پہنچ گئے مگر پولنگ کا عمل وقت پر شروع نہ ہو سکا۔مذکورہ حلقے میں پولنگ کے عملے کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ بروقت شروع نہیں کروائی جا سکی۔

راولپنڈی: 7 PP میں پولنگ میں تاخیر

راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 کلر سیداں میں وقت پر پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔

کلر سیداں شہر کے مذکورہ حلقے میں ووٹرز پہنچنا شروع ہو گئے، پولنگ آفیسرز بھی موجود تھے تاہم پولنگ ایجنٹ کے نہ پہنچنے کے سبب پولنگ میں تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔