افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکے :امریکی صدر

Aug 17, 2021 | 09:45:AM
افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکے :امریکی صدر
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست  کیا جس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکے،افغانستان میں امریکی مہم کا مقصد قوم کی تعمیر نہیں بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔

افغانستان کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے  اپنی ناکامی کی تمام تر ذمہ داری افغان فوج پر ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا، افغانستان سے واپسی کا فیصلہ درست تھا، ہم نے افغان ملٹری فورسز کو تربیت دی، ہم نے افغان فوج کو ہر طرح کے ہتھیار مہیا کئے، افغان فورسز اگر لڑنا نہیں چاہتیں تو اس میں امریکا کچھ نہیں کرسکتا، افغان فورسز کی تنخواہیں تک ہم ادا کرتے تھے، اشرف غنی کو مشورہ دیا تھا طالبان سے مذاکرات کئے جائیں۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں مزید امریکی نسلیں نہیں جھونک سکتے، افغان عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، امریکی فورسز اپنے اتحادیوں اور حمایتی افغانیوں کو نکال رہی ہیں، چین اور روس نے افغانستان کے لئے کچھ نہیں کیا، چین اور روس کی خواہش ہوگی امریکا افغانستان میں مزید ڈالر خرچ کرتا رہے، افغان حکومت کا جس تیزی سے خاتمہ ہوا حیرت کی بات ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ سیاسی تصفیہ کرنے میں ناکام رہی، امریکا چار صدور کے ادوار میں افغان جنگ میں شریک رہا وہ پانچویں صدر کو یہ جنگ نہیں پہنچنے دوں گا، افغانستان میں حالیہ بحران ان امریکی فوجیوں کے لئے تکلیف دہ ہے جنہوں نے وہاں 20 سال جنگ لڑی، افغانستان میں امریکا کی جنگ ختم کرنے کے فیصلے پر پچھتاوا نہیں، لامحدود فوجی تعیناتی سے افغان مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، سفارتکاری کے ذریعے کوششیں جاری رکھیں گے، امریکا نے طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انھوں نے امریکی عملے کو نشانہ بنایا یا امریکی آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناسےمزید 95افراد جاں بحق۔۔3321 نئے مریض رپورٹ