کورونا وباء کا خاتمہ قریب ہے: سربراہ ڈبلیو ایچ او

Sep 16, 2022 | 12:21:PM
کورونا وباء کا خاتمہ قریب ہے: سربراہ ڈبلیو ایچ او
کیپشن: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء کا خاتمہ قریب آ گیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانم نے کہا کہ دنیا کبھی بھی COVID-19 کے وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے اس سے بہتر پوزیشن میں نہیں رہی۔

انھوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ابھی کورونا وباء ختم نہیں ہوئی لیکن اب اس کا خاتمہ جلد نظر آ رہا ہے۔

یہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کی طرف سے سب سے زیادہ حوصلہ افزا بیان ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے جنوری 2020ء میں بین الاقوامی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور تین ماہ بعد کووِڈ نائنٹین کو عالمگیر وباء کے طور پر بیان کرنا شروع کیا جس سے اب تک دنیا بھر میں 65 لاکھ سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صرف یورپ میں ہی لانگ کووڈ کا شکار لوگوں کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ

دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہفتہ وار اموات کی تعداد مارچ 2020ء کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی اس کا ذکر کیا اور کہا ہمیں اختتام نظر آ رہا ہے اور ہم اچھی پوزیشن میں بھی ہیں مگر ابھی رک نہیں سکتے اور اپنے کام کو جاری رکھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا تو ہمیں وائرس کی مزید اقسام، مز ید اموات اور مزید غیر یقینی صورت حال کے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔