غریب دو وقت کی روٹی کا محتاج ہے،  صرف پٹرول نہیں ہر چیز مہنگی ہو گئی ،مریم اورنگزیب

Oct 16, 2021 | 13:43:PM
غریب ایک وقت کی روٹی کا محتاج ہے
کیپشن: مریم اورنگزیب،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غریب دو وقت کی روٹی کا محتاج ہے،  صرف پٹرول نہیں، بجلی، گیس، آٹا، چینی، دوائی، دودھ سب مزید مہنگا ہوگا،نااہل حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، حکمرانوں سے جان چھڑانا ناگزیر ہوچکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ لوگوں کی قوت خرید روز بروز کم ہو رہی ہے، عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خودکشی کرلوں گا، اب سفید پوش لوگوں کا زندگی گزارنا بھی ناممکن ہوگیا، عوام کو سڑکوں پر آکر ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے، عمران خان کی موجودگی تک ظلم ہوتا رہے گا۔

  رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، جبکہ آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی، وزارت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی جو سمری بھجوائی گئی، اس سے دوگنا اضافہ کیا گیا، حکومت نے عوام کا جینا ناممکن بنا دیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی، میثاق معیشت ضرور ہونا چاہیے، جب تک تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہ بیٹھیں مسائل حل نہیں ہوسکتے، قومی قیادت کو مل بیٹھ کر میثاق معیشت کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے، بلاول