12 بہن بھائیوں کا 1058 برس کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ قائم

Jun 16, 2023 | 10:06:AM
 اسپین میں 12 بہن بھائیوں نے 1058 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسپین میں 12 بہن بھائیوں نے 1058 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اسپین کے جزیرے گران کینیریا میں واقع مویا نامی قصبے میں ایک خاندان بہت خاص ہے۔ ہرنینڈیز پیریز نامی خاندان کے زندہ 12 بہن بھائیوں کی  مجموعی عمر 1,058 سال 249 دن ہے۔  گرین کینیریا کے علاقے مویا میں پرورش پانے والے ہرنینڈیز۔ پیریز بہن بھائیوں کی عمر 76 سے 97 سال کے درمیان ہے۔ ہرنینڈیز پیریز خاندان میں یہ 7 بھائی اور 5 بہنیں ہیں۔ 

ان کی مجموعی عمر گزشتہ ریکارڈ کی نسبت  16 سال زیادہ ہوچکی ہے۔ دنیا میں سب لمبی عمر ہونے کا اعزاز ان 12 بہن بھائیوں کو حاصل ہے۔ 

یہ خاندان  موڈیسٹو اور مارٹینا کی محبت بھرے تعلق کے ساتھ شروع ہوا، یہ جوڑا  اسپین کے جزیرے گران کینیریا میں رہتا ہے۔ یہ وہی شہر ہے جہاں اس جوڑے کے 12بچوں نے اب تک کی زندگی گزاری۔ وہ آج بھی اسی شہر میں رہتے ہیں۔

ریکارڈ توڑنے والا سلسلہ جوز ہرنینڈیز پیریز سے شروع ہوتا ہے۔

موڈیسٹو اور مارٹینا کا سب سے بڑا بیٹا اور بہن بھائیوں میں پہلی اولاد ، جوز 30 دسمبر 1924 کو پیدا ہوا۔  اس کی پیدائش کے 2سال بعد اس کا بھائی الیجینڈرو م 11 جنوری 1926 کو پیدا ہوا ۔ پھر دونوں بھائیوں نے اپنی پہلی بہن کا استقبال کیا اور پھر یہ خاندان بڑھتا رہا، اور اس کے لوگ زندہ رہے۔

کارمین موسم گرما میں 1928 میں پیدا ہوئی، جیسا کہ جوآن جو جون 1929 میں آیا تھا۔ اگلے سال، مارٹینا نے اپنی دوسری بیٹی روزاریو اوفیلیا کو جنم دیا۔ روزاریو 15 جون 1930 کو پیدا ہوئے۔     1932 اور 1946 کے درمیان ہر نینڈیز پیریز نے  اپنی صف میں مزید بچے شامل کیے:

امانڈا (پیدائش 10 ستمبر 1932)

موڈیسٹو (پیدائش 22 فروری 1934)

انجیلا (پیدائش 14 جولائی 1936)

فرانسسکو (پیدائش 21 اگست 1938)

گلوریا ہورٹینشیا (پیدائش 13 مئی 1941)

میگوئل (پیدائش 3 جون 1943)

اور پھر سب سے چھوٹا بھائی ’لوئس‘ 4 اپریل 1946 کو پیدا ہوا تھا۔ تادم تحریر اس کی عمر 76 سال ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سب جون میں ہونے والی ایک خاندانی بیٹھک کے دوران ایک مذاق سے شروع ہوا۔ پھر ایک اخبار میں آرٹیکل ’12 بہن بھائی جن کی عمر 1000 سال سے زیادہ ہے‘ دیکھنے کے بعد ہم نے معلومات حاصل کی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ تک پہنچے۔

ان بہن بھائیوں میں سب سے بوڑھے جوز ہرنینڈیز-پیریز اس دسمبر میں 98 برس کے ہوجائیں گے۔ جبکہ سب سے چھوڑے بھائی لوئس ہرنینڈیز-پیریز گزشتہ اپریل میں 76 برس کے ہوئے۔

سات بھائیوں اور پانچ بہنوں پر مشتمل اس خاندان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم عالمی ریکارڈ توڑیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 12 بہن بھائیوں کی مجموعی عمر کا ریکارڈ ڈی کروز فیملی کے 12 بہن بھائیوں کی پاس تھا جن کی مجموعی عمر 1,042 سال اور 315 دن تھی۔ واضح رہے کہ ڈی کروز فیملی پاکستان میں رہتی تھی، بعدازاں لندن میں منتقل ہوگئی۔