سرکاری گھر کی تزئین و آرائش پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، مفتاح اسماعیل 

Jun 16, 2022 | 20:51:PM
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سرکاری گھر الاٹ، تزئین و آرائش، کوئی پیسہ خرچ نہیں کیاگیا،
کیپشن: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہیں جو سرکاری گھر الاٹ ہوا ہے اس کی تزئین و آرائش پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا۔
منسٹرز انکلیو میں گھر الاٹ ہونے کی خبروں پر ردِ عمل میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ ایف سیون کے ایک گھر میں رہتے ہیں، انہیں منسٹرز انکلیو میں گھر الاٹ ہوا ہے لیکن وہ کبھی بھی اس گھر میں نہیں گئے اور نہ ہی مستقبل میں ان کا اس گھر میں منتقل ہونے کا ارادہ ہے۔
 وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انہیں منسٹرز انکلیو میں جو گھر الاٹ ہوا ہے اس کی تزئین و آرائش پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نہ تو انہوں نے حکومت سے کوئی کار لی ہے اور نہ ہی وہ پٹرول اور تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مفتاح اسماعیل کو منسٹرز انکلیو میں 22 نمبر بنگلہ الاٹ ہوا ہے اور وہ اس میں منتقل ہوچکے ہیں، ان کی منتقلی سے پہلے اس گھر کی تزئین و آرائش پر 48 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ضمنی الیکشن؛ ایم کیو ایم حقیقی کے امیدوار کو برتری