وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کر دی

Feb 16, 2024 | 18:29:PM
وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگراں حکومت کھاد کے بحران پر قابو پانے کے لیے سر گرم، وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کر دی۔

نگران وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کو یومیہ 5 ہزار میٹرک ٹن کھاد فراہمی شروع کر دی گئی ہے، نیشنل فرٹیلائزرز لمٹیڈ کمپنی کے ذریعے کاشتکاروں کو  کھاد فراہمی جاری ہے، حکومت نے 2 لاکھ  20 ہزار میٹرک ٹن کھاد درآمد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں پسی عوام کو بڑا جھٹکا، پٹرول کے بعد حکومت کاایک اور سرپرائز

نگران وزیر صنعت و تجارت کا مزید کہنا ہے کہ کھاد کے بحران پر قابو پالیا جائے گا،  کھاد کے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، وفاقی اور صوبائی انتظامیہ متحرک ہے، ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو سرکاری نرخ پر گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی۔