منی بجٹ: کون کونسی اشیا مہنگی ہوں گی ؟ فہرست سامنے آگئی

Feb 16, 2023 | 14:28:PM
170 ارب روپے کے منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار، سیکڑوں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 17سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہنگی ہونے والے اشیا کی فہرست سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)170  ارب روپے کے منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار، سیکڑوں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 17سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہنگی ہونے والے اشیا کی فہرست سامنے آگئی۔

 ذرائع کے مطابق موبائل فونز، تیار درآمدی گاڑیاں، چاکلیٹ، جوسز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جائے گا۔ قالین، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

 کتوں اور بلیوں کی خوراک پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جائے گا۔ مچھلی، فٹ وئیر، پھلوں اور ڈرائی فروٹس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔ فرنیچر، آئس کریم، جام، جیلی اور لیدر جیکٹس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شیمپو، سن گلاسز، کیچپ پر سیلز ٹیکس25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ٹریولنگ بیگز اور سوٹ کیسز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جائے گا۔ اسلحہ، پاستا، موسیقی کےآلات اور فروزن گوشت پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔

دروازوں، کھڑکیوں کے فریمز، ڈیکوریشن آرٹیکلز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔ ہوم اپلائنسز، سینٹری اینڈ باتھ روم کے سامان پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جائے گا۔ کراکری اور کارن فلیکس پر بھی سیلز ٹیکس25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔