بھارتی پنجابی فلم "موجاں ہی موجاں"کے لیڈنگ کردار 16 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

Oct 15, 2023 | 16:23:PM
بھارتی پنجابی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)بھارتی پنجابی فلم "موجاں ہی موجاں"میں لیڈنگ کردار ادا کرنے والے  سُپر سٹار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور کرم جیت انمول سمیت دیگر فنکار 16 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے تقسیم کار ادارے آئی ایم جی سی نے پنجابی فلم موجاں موجاں کے لیڈنگ کردار کو پاکستان آنےکی دعوت دی تھی، جو فنکاروں نے قبول کرتے ہوئے پاکستان آئیں گے، فنکارکرتار پور آئیں گے جہاں ناصر چنیوٹی ،آئی ایم جی سی کے نمائندے سمیت دیگر افراد ان کا استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی نئی انٹر نیشنل پنجابی فلم"موجاں ہی موجاں" کا ٹریلرکچھ عرصہ قبل بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے ہاتھوں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز کے ساتھ ہی ٹریلرشائقین کی توجہ کامرکز بن گیا تھا۔ برطانیہ میں فلمائی گئی کامیڈی فلم "موجاں ہی موجاں" تین ایسے دوستوں کی کہانی ہے جن میں ایک نابینا، دوسرا بہرہ اور تیسرا بولنے سے محروم ہے جن کی لوسٹوریز میں پیش آنے والے واقعات طنزومزاح سے بھرپور ہیں۔

 پنجابی فلموں کے مقبول ترین فنکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور کرم جیت انمول نے فلم میں نابینا، بہرے اور گونگے کے کردار ادا کئے ہیں جبکہ ناصر چنیوٹی نے حسب روایت ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوکر فلم کی کہانی کو چار چاند لگائے ہیں۔ "موجاں ہی موجاں"ڈسٹری بیوشن کلب کے توسط سے20اکتوبر کو ملک بھر کے سینماگھروںکی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ "موجاں ہی موجاں" اسی ٹیم کی پیش کردہ فلم ہے جو اس سے قبل "کیری آن جٹا سیریز" پیش کرکے شائقین کو معیاری تفریح پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "کیری آن جٹا "سیریز نے عالمی سطح پر بزنس کے ریکارڈ قائم کئے۔