جوبائیڈن کا پاکستان سے متعلق بیان: ترجمان دفتر خارجہ کا فوری ردعمل دینے سے انکار

Oct 15, 2022 | 14:30:PM
امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے فوری ردعمل دینے سے انکار کر دیا
کیپشن: دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے فوری ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر کی تقریر کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے،  تقریر کا جائزہ لینے کے بعد حکومتی سطح پر ردعمل دیا جائے گا، امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس غیر ضروری ہیں، امریکی صدر نے بیان کس تناظر میں دیا، یہ سمجھنا مشکل ہے۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق امریکہ ہمیشہ سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر تنقید کرتا ہے، دفتر خارجہ میں امریکی صدر کے بیان کے بعد اہم مشاورت جاری ہے۔

 ادھر امریکی صدر کے غیر ضروری بیان کے بعد دفتر خارجہ میں ورچوئل ہنگامی اجلاس جاری ہے، چھٹی کے روز اعلی افسران بھی دفتر خارجہ پہنچ گئے، ورچوئل اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، قائم مقام سیکرٹری خارجہ بھی شریک ہیں۔ دفتر خارجہ حکام امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے بیان پر مشاورت کریں گے۔ اجلاس کے بعد امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیا جائے گا۔