پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل باجوہ 

Jan 15, 2021 | 20:14:PM
پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل باجوہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ امن و استحکام کو تقویت دینے کیلئے کوششیں ثمر آور ثابت ہوں گی،افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر زپشاور کا دورہ کیا،پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف کو سکیورٹی اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔


آرمی چیف کو باڑلگانے، ایف سی اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے پربھی بریفنگ دی گئی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی قبائلی اضلاع میں امن کیلئے کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف سی اور پولیس کے کردار کو سراہا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں پولیس سے متعلق بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مقامی آبادی کی قربانیوں کو سراہا ،آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف میں مقامی آبادی کی مسلح افواج کی حمایت کو بھی سراہا ۔