متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کردی، اسحاق ڈار

Apr 15, 2023 | 10:41:AM
متحدی عرب امارات نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کردی، اسحاق ڈار
کیپشن: توقع ہے کہ اس معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کی توثیق کے انتظار کرنے والے دیگر ادارے بھی فنڈز جاری کردیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

ٹوئٹر پر دیے گئے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ دو طرفہ تعاون کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس ڈپازٹ کے حوالے سے ضروری کاغذی کارروائی کیلئے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان رواں برس فروری کے شروع سے آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی آخری قسط کے اجرا کے لیے مذاکرات کر رہا ہے جو 1.1 ارب ڈالر ہے۔

پاکستان کو توقع ہے کہ اس معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کی توثیق کے انتظار کرنے والے دیگر ادارے بھی فنڈز جاری کردیں گے۔