وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے تونسہ کو ڈسٹرکٹ بنانے کا اعلان کریں ، عمران خان 

Sep 14, 2022 | 19:11:PM
پاکستان تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، عثمان بزدار، تونسہ ، ڈسٹرکٹ، فیزیبلیٹی پوری کرلی
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ عثمان بزدار نے تونسہ کو ڈسٹرکٹ بنانے کی فیزبیلیٹی پوری کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے تونسہ کو ڈسٹرکٹ بنانے کا اعلان کریں ۔
تونسہ شریف میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سیلاب سے نہروں کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی، ان کا کہناتھا کہ نہریں ڈوبنے سے کسان متاثر ہوئے ہیں ، نہروں کا سسٹم بحال کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ رائٹ بینک کینال 20 سال سے بنی رہی ہے، رائٹ بینک کینال کا مقصد ہے کوہ سلیمان کا پانی سمندر میں لے جائے، واپڈا نے سیہون تک نہر مکمل کرلی، سیہون سے آگے نہر لے جانی تھی سندھ حکومت نے کام نہیں کیا، ان کاکہناتھا کہ رائٹ بینک کینال کام کر رہی ہوتی تو سندھ میں اتنی تباہی نہ ہوتی، ڈرینج سسٹم ٹھیک ہونے تک پانی نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کب؟ نئی تاریخ کا اعلان ہو گیا