وزیراعلیٰ پنجاب  نے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کردیا

Oct 14, 2022 | 18:01:PM
وزیراعلیٰ پنجاب, 5 نئے ,اضلاع , اعلان , مونس الٰہی ,عثمان بزدار
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اورسابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیا، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنائیں جائینگے، نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، نئے انتظامی اضلاع بننے سے تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہو گا، نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے، نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا۔

اجلاس میں محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اگلے چند دنوں میں اس ضمن میں میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اراکین اسمبلی نے اضلاع کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کا یہ فیصلہ عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، آپ نے عوام کے دیرینہ مطالبے کو مختصر مدت میں پورا کیا، ہمارے دل جیت لئے ہیں۔