برطانوی کورونا وائرس نے قومی اسمبلی کو بھی تالے لگوادئیے !!! 

Mar 14, 2021 | 12:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پارلیمنٹ کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئی، کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔جس کے مطابق کورونا کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عملے کو بھی کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اورخصوصی کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردئیے گئے ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 17مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلاسکیں گے  اور 17مارچ سے دفتری اوقات 10 سے 4 بجے تک ہوں گے جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔