سری لنکن ڈاکٹرز کا کارنامہ، گردے سے دنیا کی سب سے بڑی پتھری نکال دی

Jun 14, 2023 | 21:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا کے فوجی ڈاکٹروں نے گردے کا آپریشن کر کےدنیا کی سب سے بڑی پتھری نکال کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی فوج کے ڈاکٹروں نے ایک 62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے کی پتھری نکال دی جو اب دنیا کی سب سے بڑی گردے کی پتھری کے طور پر درج ہے،  یہ آپریشن یکم جون کو کولمبو کے آرمی ہسپتال میں ہوا۔

آپریشن کے دوران ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے801 گرام وزنی پتھری نکالی گئی، جس کی لمبائی  13.372 سینٹی میٹر  اور ایک عام اوسط گردے سے 5 گنا وزنی تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نکالی جانے والی پتھری کو دنیا کی سب سے بڑی پتھری تسلیم کر لیا۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، دنیا کا سب سے بڑا گردے کا پتھر، تقریباً 13 سینٹی میٹر، 2004 میں بھارت میں پایا گیا تھا، جب کہ سب سے بھاری گردے کی پتھری، جس کا وزن 620 گرام تھا، 2008 میں پاکستان میں رپورٹ ہوا تھا۔