محکمہ موسمیات کی بارشوں کی  پیشگوئی، واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا

Jul 14, 2023 | 18:51:PM
محکمہ موسمیات کی بارشوں کی  پیشگوئی، واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے  جبکہ محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی  پر واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے،سید پور میں 6 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 27، شمس آباد 18 ملی میٹر  جبکہ چکلالہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق  نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کٹاریاں کے مقام 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے،کمیٹی چوک انڈر پاس کی ڈرینز کی واسا نے پہلے ہی صفائی کر دی تھی،کمیٹی چوک انڈر پاس میں ٹریفک رواں دواں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے دہشتگردی کی کارروائیاں ناقابل قبول، مؤثر جواب دینگے، آرمی چیف

ترجمان محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر شہر میں جاری نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرتے رہے جب کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا سٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔