پنجاب پولیس پٹرول فنڈزجاری ہونے کے باوجود مشکلات کا شکار

Dec 14, 2022 | 14:30:PM
پنجاب پولیس پٹرول فنڈزجاری ہونے کے باوجود مشکلات کا شکار
کیپشن: پنجاب پولیس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مالی سال کے چھٹے مہینے میں تیسرے کوارٹر کے قبل ازوقت فنڈز جاری کر دئے گئے۔پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے 9 ماہ کاپٹرول 6ماہ میں ہی ختم ہونے کا خدشہ۔

لاہور سمیت پنجاب پولیس کو75فیصد فنڈز جاری کردئے گئے۔محکمہ خزانہ نےپٹرول کی مدمیں لاہور کو15کروڑ70کروڑ سمیت 85کروڑ22لاکھ کےفنڈزجاری کردئے۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کو ابتک ساڑھے 3ارب کےفنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ائی جی پنجاب نے فنڈزتمام یونٹس اور اضلاع کوبھجوا دئے۔اضلاع کو 68کروڑ 10لاکھ،سی ٹی او لاہور کو2کروڑ16 لاکھ،سی ٹی ڈی کوپونے 4کروڑکے فنڈز دئے گئے۔پنجاب ہائی وے پولیس کو4کروڑ95لاکھ،سپیشل برانچ کو2کروڑ90 لاکھ،ٹریننگ سکولزکو1کروڑ21لاکھ کے فنڈز جاری کردئے گئے۔

پولیس حکام  کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے 9 ماہ کاپٹرول 6ماہ میں ہی ختم ہونے کا خدشہ ہے۔اخری کوارٹر میں پولیس کی جانب سےاضافی فنڈز کی ڈیمانڈ کی جائے گی۔