علی امین گنڈا پور کی دھمکی ، گومل یونیورسٹی بند

Sep 13, 2022 | 18:26:PM
یونیورسٹی بند
کیپشن: علی امین گنڈا پور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)علی امین گنڈا پور کی دھمکی اور مسائل کے بعد گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے مادرعلمی کی موجودہ صورت حال پہ طویل غور و خوص کے بعد گومل یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دیا، تمام ڈیپارٹمنٹس کلاسیسز آن لائن لیں گے۔ سینڈیکیٹ نے مذاکراتی کمیٹی کی رپوٹ کی روشنی میں طلبہ کے جائز مسائل فی الفور حل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ گومل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں امن و امان کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپورگومل یونیورسٹی کے طلبہ اور اثاثہ جات تقسیم کرکے مجوزہ زرعی یونیورسٹی کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔وی سی نے یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف اقدام کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت گومل یونیورسٹی کے اثاثہ جات تقسیم نہیں ہو سکتے۔اس ضمن میں پشاور ہائی کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے کہ گومل یونیورسٹی کے آثاثہ جات ناقابل تقسیم ہیں۔ قائم مقام گورنر دباو ڈال کر وائس چانسلر سے خلاف قانون فیصلہ کرانا چاہتے ہیں۔قائم مقام گورنر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔وی سی کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیوں کی بابت گورنر کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں دیا گیا ،اگر گورنر اور صوبائی حکومت اثاثہ جات کی تقسیم چاہتی ہے تو یونیورسٹی ماڈل ایکٹ میں ترمیم کر لے۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے صارفین کے لئے خوشخبری