کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے طریقہ کار طے کر لیا

Jun 13, 2023 | 18:17:PM
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے طریقہ کار طے کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شہر قائد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے15 جون کا دن مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخاب کے حوالے سے طریقہ کار بھی طے کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 15جون کو صبح 9بجے سے سٹی کونسل کے366ارکان کو داخلے کی اجازت ہوگی، 10:30بجے صبح پولنگ سٹیشن کےدروازےبند کیےجائیں گے، 11بجےکےبعد شو آف ہینڈ کےذریعے ووٹ شمار کیے جائیں گے، میئر ڈپٹی میئر کےلیےسب سےزیادہ ووٹ لینےوالا کامیاب قرار پائےگا، ووٹ دینےکےلیےنہ آنےوالوں سےنتائج،انتخابی عمل پر فرق نہیں پڑےگا۔ 

یہ بھی پڑھیں :بائپر جوائے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے لنگوٹ کس لیا ، اہم قدم اٹھا لیا

کونسل ہال میں موجود اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کامیابی کا فیصلہ ہوگا،آرٹس کونسل کراچی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنانے کی تجویز،ممکنہ بارشوں کی صورت سٹی کونسل ہال کےاطراف برساتی پانی جمع ہوسکتاہے۔