تبدیلی کے دعوے ٹھس۔۔ایئر و نا ٹیکل انجینئر جوس بیچنے پر مجبو ر ہو گیا

Jun 13, 2021 | 19:31:PM
 تبدیلی کے دعوے ٹھس۔۔ایئر و نا ٹیکل انجینئر جوس بیچنے پر مجبو ر ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ائیروناٹیکل انجینئر عبدالملک کی تعلیمی اسناد اور سفری دستاویزات ایسی ہیں کہ انہیں ویلکم کیا جاتامگر حالا ت کے ہا تھوں مجبور یہ شخص جوس بیچنے لگ پڑا۔
تفصیلات کے مطا بق سوات سے تعلق رکھنے والا عبدالملک اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آیا،عبدالملک نے سکول کی تعلیم عرب امارات سے حا صل کی ۔ انہوں نے ائیروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری چین کی یونیورسٹی سے حاصل کر رکھی ہے۔ ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی، پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینیئر اور ایک نجی ائیرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملاز مت بھی کی ۔ اس کے باوجود عبدالملک کو اہلیت کے مطابق عہدہ مل سکا نہ حق کے مطابق تنخواہ۔عبدالملک نے نجی ٹی وی کو بتا یا کہ جب20 ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو وہ بہتر روزگار کی تلاش میں کراچی آگیا اور جوس بیچنے لگا۔
 چائے والا پڑھ لکھ کر ڈی سی بن جائے تو نظام کی یہ خوبی سب کو اچھی لگتی ہے اور اگر کوئی انجینئر جوس بیچنے پر مجبور ہوجائے تو یہی تبدیلی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادا کارہ ایمن خان اپنی بہن منال کی منگنی پر افسردہ کیوں؟