سینٹ کمیٹی برائے کمیونیکشن کے اجلاس میں شہدا کو الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف

Jul 13, 2023 | 15:01:PM
سینٹ کمیٹی برائے کمیونیکشن کے اجلاس میں شہدا کو الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سینٹ کمیٹی برائے کمیونیکیشن کے اجلاس میں شہدائے موٹروے پولیس کے اہلخانہ کو شہدا الاونس نہ ملنے کا انکشاف، آئی جی موٹروے پھٹ پرے۔

 تفصیلات کے مطابق سینیٹراحمد عمر کی سربراہی  میں سینٹ کمیٹی برائے کمیونیکیشن کے اجلاس میں آئی جی موٹرویز سلطان علی خواجہ نے بتایا کہ موٹروے پولیس میں گریڈ1 سے 16 تک ڈی اے الاونس نہیں دیا جارہا ،گریڈ 17 سے 21 تک ایڈمن الاونس نہیں مل رہا ،شہدا کے اہلخانہ کو شہید الاونس اور درجہ نہیں دیا جارہا ،میری تنخواہ تین لاکھ جبکہ آئی جی پنجاب ساڑھے چھ لاکھ روپے تنخواہ ہے ، چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں الاؤنس اور تنخواہیں بڑھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ،آئی جی  موٹروے پولیس نے جواب دیا کہ ہمیں مزید فنڈر نہیں چاہیے،موجودہ بجٹ سے کرلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ٹیکس ڈیجیٹل کر دیا

 کمیٹی میں بلوچستان کے لوگوں کے لیے این ایچ اے میں نوکری کے لیے عمر میں چھوٹ دینے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،بلوچستان اور سندھ کو ملانے والے پنجرا پل سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، پنجرا پل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے 20 کلومیٹر سے 11 کلومیٹر کردیا گیا،پنجرا پل کا اگست میں کام شروع ہوگا ،حکام کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پنجرا پل فنڈر موجود ہیں ۔

بلوچستان میں ڈھاڈر سے جیک آباد این 65 پراجیکٹ پر بریفنگ  دی گئی ،کوئٹہ سے کول پور سے 89 کلومیٹر موٹروے چار لائنز پر مشتمل ہوگی،کولپور سے دھاڈر 24 کلمویٹر دو لائیز پر مشتمل ہوگی ،بلوچستان میں بسمیہ خصدار پراجیکٹ مکمل ہوگیا ،چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ بلوچستان کو ملانے والا پل کی وجہ سے لوگ سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہیں ، سینیٹر

کامل علی آغا نے کہا کہ سیلاب کے باعث بلوچستان کی سڑکین صفہ ہستی ہے مٹ گئیں،بلوچستان کی سڑکوں کو دوبارہ بنانے کے لیے کمیٹی خصوصی اقدامات کرے، جس پر این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سیلاب کے سلسلے میں ہمیں فنڈر نہیں ملے ،چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے خصوصی بجٹ دینا ہوگا ۔