محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ٹیکس ڈیجیٹل کر دیا

Jul 13, 2023 | 13:11:PM
محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ٹیکس ڈیجیٹل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ٹیکس کو ڈیجیٹل کر دیا ، ٹیکس چوری ختم  ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ ٹیکس کو ڈیجیٹل کر دیا، زمین کے انتقال یا وراثت کیلئے پہلے محکمہ بلدیات کا  ٹیکس ادا کرنا ہو گا پھر اسٹام پیپر جاری ہو گا،کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، محکمہ بلدیات کو سالانہ 20ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہو گا، اس سے قبل محکمہ بلدیات کو چوری کے بعد 15ارب سالانہ حاصل ہوتے تھے یعنی 5 ارب روپے کی سالانہ چوری ہو رہی تھی ، اب محکمہ بلدیات کا ٹیکس ادا کئے بغیر جائیداد کا انتقال اور رجسٹری نہیں ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:قرض ایپ کے دباؤ پر شہری کی موت ، ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کر دیا