قرض ایپ کے دباؤ پر شہری کی موت ، ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کر دیا

Jul 13, 2023 | 12:43:PM
قرض ایپ کے دباؤ پر شہری کی موت ، ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )راولپنڈی میں سوشل میڈیا قرض ایپ کے دباؤ پرشہری کی خود کشی کےبعد ایف آئی نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قرض ایپ کے دباؤ  اور دھمکیوں سے تنگ آ کر راولپنڈی میں شہری کی جانب سے خودکشی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس پر ایف آئی اے نےملزمان کےخلاف کمرکس لی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ٹیم کی جانب سے رات گئے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں چھاپہ مارا گیا ، کمپنی کے دفتر کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

غیر ملکی ملازمین 

ایف آئی اےنے کمپنی کے آفس سے لیپ ٹاپ ،ڈیٹا ڈیوائسز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا،چھاپہ کے دوران انکشاف ہوا کہ کمپنی کے 5ملازم غیر ملکی ہیں ،چندروز قبل قرض رقم واپس لینے کے لئے آن لائن لون ایپ مافیاکی دھمکیوں سے تنگ آگر42سالہ محمد مسعود نے موت کو گلے لگالیا تھا،ملزمان موبائل کا ذاتی ڈیٹا لیک کرنے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہےتھے،قرض کے بوجھ تلے دبے 2بچوں کے باپ علامہ اقبال کالونی کے محمد مسعود نے آخری پیغام میں ظلم کی داستان بیان کردی
یہ بھی پڑھیں:جلاو گھیراؤ کیس ،36ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
درد کی ماری محمد مسعود کی بیوہ کے آنسو نہیں تھمتے، غم سے نڈھال بیوہ کاکہناہے اس کے شوہر نے آن لائن اپپ کے نمائندوں کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کی بھروسہ لون ایپ کے نمائندے کی فون کال کی آڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں بھروسہ ایپ کے نمائندے نے قرض واپس نہ کرنے کی صورت میں محمد مسعود کے بھانجے اسامہ کو سنگین نتائج اور موبائل کا ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی۔

بھروسہ ایپ جیسی اور بھی بہت سی آن لائن کمپنیاں پہلے بھی کتنے ہی گھر اجاڑ چکی ہیں، ایسی کمپنیوں کے خلاف بروقت اور سخت اقدامات نہ کئے گئے تو یہ کمپنیاں اور بھی لوگوں کی موت کا سبب بن سکتی ہیں۔