پنجاب وسائل لوٹنے والوں سے پاک ہو گیا، مریم اورنگزیب

Jan 13, 2023 | 19:28:PM
وفاقی وزیر اطلاعات، مریم اورنگزیب، پنجاب، وسائل لوٹنے والوں، صوبہ پاک،
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ پنجاب کے وسائل اور پنجاب کے عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیوں خریدنے والوں کو پنجاب کی عوام پہچان گئی ہے،فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے،ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ چار سال بشری بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا،پنجاب میں پھر خوش حالی کا دور شروع کریں گے،پنجاب کے عوام مفت علاج اور تعلیم، بہترین سڑکیں کو ووٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں؛ فواد چودھری
ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں ترقی کے رکے عمل کو پھر سے شروع کریں گے،چار سال میں پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے،مریم اورنگزی نے کہاکہ ملک کو ڈیفالفٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے،پنجاب کے باشعور عوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام بہروپیوں، فارن ایجنٹس اور چوروں کو ووٹ نہیں دیں گے،پنجاب کو لوٹنے، اجاڑنے اور ویران کرنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ