کرنسی کا غیرقانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، 11 ملزم گرفتار

Jan 13, 2023 | 00:54:AM
حوالہ ہنڈی، کرنسی، غیرقانونی لین دین، ایف آئی اے، کریک ڈائون،
کیپشن: ایف آئی اے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس)حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی لین دین کے خلاف ایف آئی اے کا رات گئے کریک ڈاو¿ن،11 ملزمان کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے تین سرکلز کو منی چینجر مافیاز کے خلاف متحرک کر دیا گیا،ایف آئی اے کے سٹیٹ بینک، اینٹی کرپشن اور کمرشل بینک سرکلز نے رات گئے کراچی میں چھاپے مارے، ذرائع کے مطابق کاروائیاں کلفٹن، ڈیفنس، صدر، گلشن اقبال، سکیم 33 اور دیگر علاقوں میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتارکر لیاگیا اور 7 مقدمات درج کرلئے گئے، ملزموں سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔


ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کا لین دین کرنے والی متعدد دفاتر کو سربمہر کر دیا گیا،ضبط کی گئی غیرملکی کرنسی میں امریکی ڈالر، ریال، درہم اور روپے شامل ہیں،ایف آئی اے نے کرنسی کا غیرقانونی لین دین کرنے والے ایجنٹوں کیخلاف کارروائی آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سمری پر جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سے کروں گا، گورنر پنجاب