فیس بک ،ٹوئٹر ، انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ ’’یوٹیوب‘‘ سے بھی آؤٹ

Jan 13, 2021 | 12:35:PM
فیس بک ،ٹوئٹر ، انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ ’’یوٹیوب‘‘ سے بھی آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)سماجی رابطوں کے مشہور پلیٹ فارم فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے بعد یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور وڈیوز ہٹا دیں۔یوٹیوب انتطامیہ کے مطابق ٹرمپ چینل پر نیا اپلوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا جسے ہٹا دیا گیا ہے۔ ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا۔چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئیٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔