تشدد بند اور احتجاج پرُامن ہونا چاہیے،بات چیت سے مسئلہ حل کریں،حافظ طاہر اشر فی

Apr 13, 2021 | 16:04:PM
بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہئے
کیپشن: بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں مظاہروں پر کہنا ہے کہ لوگوں کو مارنا، املاک جلانا بالکل درست نہیں، راستے کُھلنے چاہئیں اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی نےنجی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مذاکرات اور پر امن احتجاج سے ہی مسائل حل ہوئے ہیں، کسی قسم کا تشدد کوئی بھی کرے، قبل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی طرح جائز نہیں، راستے بند کرنے کے بجائے پر امن احتجاج کیا جاتا ہے، راستے کھولنے چاہئیں ،بات چیت کرنی چاہیے۔ تشدد بند اور احتجاج پرُامن ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ تشدد مار دھاڑ کا راستہ ترک کر کے حکمت عملی بنانی ہوگی۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر وزیر اعظم نے دنیا بھر میں آواز بلند کی۔

 
 یہ بھی پڑھیں:    سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی فروخت غیرقانونی قرار دیدی !!!