جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار 

Apr 13, 2021 | 14:19:PM
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار 
کیپشن: جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) جمعیت علمائےاسلام (ف )کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

یاد رہےکہ5 جنوری کو آئی جی خیبر پختونخوا نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا کہ تھا کہ مفتی کفایت کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے۔خط میں تحریر کیا گیا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور وہ کے پی پولیس کو مطلوب ہیں اس لیے انھیں گرفتار کر کے کے پی پولیس کے حوالے کیا جائے۔جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی جانب سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کررکھی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے  کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: نانا اور ماموں کا معصوم بچی کے ساتھ  شیطانی کھیل