عدالت نے روبیلز کو جنسی زیادتی کا مجرم قرار دینے کے لیے بوسے کی ویڈیو مانگ لی

Sep 12, 2023 | 21:40:PM
عدالت نے روبیلز کو جنسی زیادتی کا مجرم قرار دینے کے لیے بوسے کی ویڈیو مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہسپانوی قومی عدالت نے لوئس روبیلز کے خلاف پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے جمع کرائی گئی شکایت کی روشنی میں اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کی منظوری دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیلز پر الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے عالمی کپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہسپانوی قومی ٹیم کی کھلاڑی جینی ہرموسو کو بوسہ دے دیا تھا جو ایک سکینڈل کی شکل اختیار کرگیا اور روبیلز کو ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

"سی این این" نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ "عدالت نے پیر کو جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق، جنسی زیادتی اور جبر کے الزامات کے تحت روبیلز کے خلاف دائر کی گئی شکایت کو قبول کر لیا۔"

 رپورٹ کے مطابق "عدالت نے تحقیقات کے لیے شاٹ کی ویڈیوز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت شواہد اکٹھا کرنا شروع کرے گی فٹ بال فیڈریشن کے برطرف صدر روبیلز کے خلاف ممکنہ الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا،نیشپا آئل فیلڈز سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے اس طریقہ کار کے پہلے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ ٹائٹل دیے جانے کی تقریب، لاکر روم اور ٹیم بس میں ہونے والی تقریبات کی ویڈیو مانگی ہے۔

جمعے کے روزہسپانوی پبلک پراسیکیوٹر نے روبیلز کے خلاف شکایت درج کرائی، جب کھلاڑی ہرموسو نے پبلک پراسیکیوشن میں سرکاری شکایت درج کرائی ہے۔