کورونا کی تیسری خوراک ضروری ہے یا نہیں۔۔نئی بحث شروع

Jul 12, 2021 | 22:55:PM
 کورونا کی تیسری خوراک ضروری ہے یا نہیں۔۔نئی بحث شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) کورونا کی تیسری خوراک ضروری ہے یا نہیں ۔اس حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہاہے کہ جن افراد کو کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگ چکی ہیں وہ کورونا کی تمام قسموں بشمول ڈیلٹا سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سی ڈی سی اور ایف ڈی اے کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لینے والوں کو کسی قسم کا بوسٹر شاٹ یعنی تیسری خوراک لگوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بوسٹر شاٹ لگوانے چاہئیں یا نہیں، اس حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، اگر ایسی کوئی بات سامنے آئی تو اس سے فورا ًعوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف فائزر کمپنی کا کہنا تھا کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگوا لی ہیں ان کو 6 مہینے بعد بوسٹر شاٹ لگوانا چاہئے تاکہ ڈیلٹا جیسے ویریئنٹ سے تحفظ حاصل ہوسکے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ فا لوورز والی سنی لیونی نے مداحوں سے پوچھا انوکھا سوال۔۔ویڈیو وا ئرل