کورونا وبا ۔۔بھارت میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ

Nov 11, 2021 | 17:17:PM
بھارت خود کشی
کیپشن: بھارت میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں 2020 میں چھوٹے کاروباری  مالکان میں خودکشیوں  کے تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائم ریکNارڈز بیورو کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وبا کے بعد 2020 میں چھوٹے کارروباری طبقے میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 ماہرین کے مطابق خود کشیوں کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن میں معاشی مشکلات ہیں۔این سی آر بی کی رپورٹ  کےمطابق دکانداروں، تاجروں اور دیگر چھوٹے کاروباری مالکان کو سب سے زیادہ متاثر کیا ۔

رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرامیں چھوٹے کاروباری مالکان میں خودکشیوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔ مہاراشٹر میں 2020 میں 1,610 کاروباری افراد نے خود کشی کی 2019 میں یہ تعداد 1,289 تھی۔ تمل ناڈو میں 2019 میں 1,061 سے 36 فیصد بڑھ کر 1,447 ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق  وبائی امراض سے متاثرہ 2020 میں روزانہ 34 ہندوستانی طلباء خودکشی سے مرتے ہیں۔2002 میں 12,500 سے زائد طالب علموں نے خودکشی کی ۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان پر سکتہ طاری، دوستوں سے ملنا چھوڑ دیا