عمران خان کی پیشی ، سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

May 11, 2023 | 17:38:PM
عمران خان کی پیشی ، سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حکم پر چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کے انتظامات جاری ہے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے  رینجرز ، ایف سی اور  پولیس نے پوزیشنز سنبھال لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سپریم کورٹ پیشی  کے باعث شاہراہ دستور پر سکیورٹی ہائی الرٹ  کر دی گئی ہے، رینجرز ، ایف سی اور پولیس نے پوزیشن سنبھال لی  ہےجبکہ پاک فوج کی جانب سے سے بھی شاہراہ دستور پر فلیگ مارچ  کیا گیا۔ 

 واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حکم پر عمران خان کو کچھ دیر میں سپریم کورٹ پیش کیا جائے گا، سپریم کورٹ ججز گیٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے ہیں، عمران خان کو ممکنہ طور پر ججز گیٹ سے سپریم کورٹ لایا جائیگا، اسلام آباد پولیس نے ججز گیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا  ہے، وکلاء کی بھی بڑی تعداد شاہراہ دستور پر موجود  ہے، ڈی آئی جی آپریشن نے بھی شاہرہ دستور کا جائزہ لیا۔ 

پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ جانے والے تمام داخلی راستے بند کر دئیے گئے  ہیں، راستے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، سرینا چوک ،نادار چوک ،مارگلہ چوک  اور ڈی چوک عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔