ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے کسی صورت منتقل نہیں ہو گی، پی سی بی نے دو ٹوک بیان دے دیا

May 11, 2023 | 12:38:PM
ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے کسی صورت منتقل نہیں ہو گی، پی سی بی نے دو ٹوک بیان دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے کسی صورت بھی منتقل نہیں ہو گی، پی سی بی نے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ رواں برس پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کسی صورت بھی پاکستان سے منتقل نہیں ہو گی، بھارت کے میچز کیلئے ہائبرڈ ماڈل کے علاوہ کوئی اور فارمولا قابل قبول نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر قومی کرکٹرز کا ردعمل 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی حکام سے ملاقات کے دوران ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر اہم بات چیت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی سی بی نے دو ٹوک پیغام دیا ہے  کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کیلئے بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو اور باقی تمام میچز پاکستان میں کرانے سے متعلق ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا لیکن اس پر بھی بھارتی کرکٹ بورد کی جانب سے سیاست شروع کر دی لیکن پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اکیڈمی جانے کیلئے کرایہ نہیں ہوتا تھا، پیدل جایا کرتا تھا، جگاڑ لگا کر سموسے کھایا کرتا تھا: بابر اعظم

واضح رہے کہ ذرارئع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کی بھارت کے علاوہ سری لنکا اور بنگلہ دیش نے اعتراضات اٹھانے شروع کر دیے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں گرمی بہت ہوگی لیکن پی سی بی نے یہ اعتراض تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور تا حال ہر آپشن زیر غور ہے۔