لندن کے مشہور کلاک ٹاور ’بگ بین‘ کی سوئیاں رُک گئیں

May 11, 2023 | 11:12:AM
لندن کے مشہور کلاک ٹاور ’بگ بین‘ کی سوئیاں رُک گئیں
کیپشن: یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جب لندن میں مشہور بگ بین کی گھنٹی نہیں بجی کیونکہ گھڑی کی سوئیاں تھوڑی دیر کیلئے رک گئی تھیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے مشہور کلاک ٹاور’بگ بین‘ میں آنے والی فنی خرابی کے باعث گھڑیال کی سوئیاں چلنا بند ہوگئیں۔ تاہم جلد ہی اس تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا۔

یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جب لندن میں مشہور بگ بین کی گھنٹی نہیں بجی کیونکہ گھڑی کی سوئیاں تھوڑی دیر کیلئے رک گئی تھیں۔

96 میٹر اونچے الزبتھ ٹاور کے چاروں اطراف میں چار گھڑیوں کی سوئیاں 12:55 (11:55 GMT) پر رک گئیں، جس کی وجہ سے رات کے 1 بجے کی گھڑی گھنٹی نہیں بجی۔

آدھے گھنٹے بعد گھڑی کو سیٹ ہونے کیلئے آگے لایا گیا لیکن روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ 1:47 پر گھڑی دوبارہ چلنا شروع ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ، پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب

برطانوی ہاؤس آف کامنز کے ترجمان نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ الزبتھ ٹاور کی گھڑی میں بدھ کی سہ پہر کو ایک عارضی تاخیر ہوئی تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’گھڑی کے تکنیکی ماہرین نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تیزی سے کام کیا اور گھڑی اب معمول کے مطابق چل رہی ہے‘۔

خیال رہے کہ بگ بین کا وزن 13 ٹن ہے۔ اس ٹاور کی بحالی کا منصوبہ پانچ سال جاری رہا۔ نومبر 2022ء میں اس نے باقاعدگی سےدوبارہ گھنٹی بجانا شروع کردی تھی۔