اسامہ ستی قتل کی جوڈیشل انکوائری مکمل،پانچوں اہلکار ذمہ دار قرار

Jan 11, 2021 | 18:11:PM
اسامہ ستی قتل کی جوڈیشل انکوائری مکمل،پانچوں اہلکار ذمہ دار قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسامہ ستی قتل کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی، چیف کمشنرنے جوڈیشل انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی، جوڈیشل انکوائری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررانامحمدوقاص نے کی،جس میں پانچوں اے ٹی ایس اہلکاروں کوذمہ دارقرار دیتے ہوئے دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اے ٹی ایس کمانڈوزکی تعیناتی کارکردگی کی بنیادپرہونی چاہئے،اے ٹی ایس اہلکاروں کوفورسزکیساتھ مل کرکام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،اہلکاروں کی خدمات ایس پی کی منظوری کے بغیرنہیں لی جانی چاہیئں۔
جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ آئی جی وائرلیس سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کریں،آئی جی ہدایت دیں سنسنی خیزی کے بجائے واقعہ کی تفصیل دیں،متعلقہ ایس پی اورڈی ایس پی نے غیرذمہ داری کاثبوت دیا۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دونوں افسران کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے،ملزمان کیخلاف انسداددہشتگردی ایکٹ1997کے تحت مقدمہ چلایاجائے۔