تیل کی قیمتوں میں کمی،پٹرول کتنا سستا ہوگا؟بڑی خبر آگئی

Dec 11, 2023 | 10:01:AM
تیل کی قیمتوں میں کمی،پٹرول کتنا سستا ہوگا؟بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک ایک بار پھر معاشی بہتری کی طرف گامزن ہے،معیشت بہتر ہورہی ہے تو اس کے اثرات شہریوں کی زندگیوں،اشیا کی قیمتوں پر بھی پڑرہے ہیں ۔16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

شہریوں نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

 ضرور پڑھیں:ٹیوٹا نے نئی ہائبرڈ الیکٹرک کار"کرولا کراس" متعارف کر ادی
یاد رہے ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15دسمبر کو کرے گی جس کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔