نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

Nov 10, 2023 | 16:53:PM
نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )اسلام آباد احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے ، اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی احکامات اکتوبر 2020 میں کیے گئے تھے، عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں ، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دے دیا، نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی ، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئیں تھیں،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں : غلطی کی گنجائش نہیں،نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، بابراعظم