دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو

Mar 10, 2023 | 22:02:PM
دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیویارک میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کےلیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنائے۔

مزید پڑھیں: عظیم کشمیری لیڈر کے ایچ خورشید کی 35ویں برسی صبح منائی جائے گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن و رواداری کا دین ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جاتا ہے اور سوشل میڈیامسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے کے لیے استعمال ہوا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاب پر پابندی اور توہین مذہب سنگین مسائل ہیں، اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پہلی بار منایا جائے گا اور اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنائے۔