کمرشل بینکوں سے قرضہ لیکر خریدی گئی گندم کی بوریاں غائب،  12 عملداربرطرف

Jan 10, 2024 | 18:25:PM
کمرشل بینکوں سے قرضہ لیکر خریدی گئی گندم کی بوریاں غائب،  12 عملداربرطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) کمرشل بینکوں سے قرضہ لیکر خریدی گئی 5 لاکھ 14 ہزار 902 گندم کی بوریاں غائب،  12 عملداروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔

محکمہ خوراک میں اربوں کی میگا کرپشن سامنے آ گئی، کمرشل بینکوں سے قرضہ لیکر خریدی گئی 5 لاکھ 14 ہزار 902 گندم کی بوریاں غائب پر  12 عملداروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ دن بدن تگڑا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا
ایک ارب 15 کروڑ 41 لاکھ کی گندم غائب کرنے کا الزام ثابت ہونے پر   فوڈ سرپروائیزر غلام علی خاصخیلی کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا، 25 کروڑ 59 لاکھ 52 ہزار روپے کی گندم غائب کرنے والے فوڈ سپروائزر علی نواز میمن کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں 18 کروڑ 8 لاکھ کی گندم غائب کرنے کا الزام ثابت ہونے پر فوڈ انسپکٹر قمر الدین میمن کو بھی نوکری سے برطرف کردیا گیا۔